متفرق خبریں

پختونخوا جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے

مئی 20, 2018 < 1 min

پختونخوا جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے

Reading Time: < 1 minute

پشاور میں یو این ڈی پی نے پاکستان نیشنل ہیومن ڈولپمنٹ رپورٹ جاری کر دی ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ ترقی کے اعتبار سے خیبر پختون خوا جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے ہے، رپورٹ کے مطابق انفراسٹرکچر، میٹرو، اورینج ٹرین اور دیگر منصوبے پنجاب کی پہچان بن چکے ہیں _

رپورٹ کہتی ہے کہ پنجاب میں انسانی ترقی کے تصور کو عملی صورت میں ڈھال دیا گیا ہے جبکہ خیبر پختون خوا انسانی ترقی میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکا_ رپورٹ کے مطابق اعلی انسانی ترقی کے لحاظ سے پنجاب کے چھ اضلاع یواین ڈی پی کی رینکنگ میں شامل، خیبر پختونخوا کا کوئی ضلع شامل نہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میڈیم ڈیولپمنٹ ڈسٹرک میں پنجاب کے 19 اور خیبر پختون خوا کے 4 اضلاع شامل ہیں _

رپورٹ میں اعدادوشمار سے بتایا گیا ہے کہ تعلیم اور صحت میں بھی پنجاب آگے ہے،پنجاب میں صحت کی تسلی بخش سہولیات کا تناسب 78 فیصد جبکہ خیبر پختونخوا میں 73 فیصد ہے، رپورٹ کے مطابق پنجاب میں اسکولنگ کا تناسب 10 اعشاریہ ایک، خیبر پختون خوا میں 9 اعشاریہ 7 ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے