پاکستان پاکستان24

دو گواہوں کے بیانات قلمبند

مئی 24, 2018 4 min

دو گواہوں کے بیانات قلمبند

Reading Time: 4 minutes

طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس میں دفاع کی جانب سے پیش کئے گئے دو گواہوں نے اپنے بیانات قلمبند کرا لئے ہیں، استغاثہ نے دونوں گواہوں پر جرح بھی مکمل کر لی ہے ۔

جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی ۔ طلال چوہدری کے وکیل کامران مرتضی نے اپنے دو گواہ پیش کئے ۔ پہلے گوا۔ اسرار احمد خان نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن فیصل آباد سے تعلق رکھتے ہیں اور عرصہ دراز سے طلال چودھری کو جانتے ہیں۔ 27 جنوری کے جڑانوالہ جلسے میں موجود تھے، طلال چودھری نے کئی مواقع پر تقاریر کیں تاہم عدالت میں پیش کی گئی ویڈیو میں مختلف ٹکڑے جوڑے گئے ہیں اور ان کا ربط نہیں ہے، طلال چودھری کی تقاریر سے کسی جج یا عدلیہ کی تضحیک کا تاثر نہیں ملا ۔ عدالت میں دوسرے گواہ سنیٹر مصدق ملک نے کہا کہ 27 جنوری کو جڑانوالہ جلسے میں شرکت کی تھی اور طلال چودھری نے وہاں وقتا فوقتا کئی بار تقریر کی تاہم عدالت کے سامنے لائی گئی ان کی تقریر مکمل اور ربط میں نہیں بلکہ مختلف ٹکڑے جوڑے گئے ہیں ۔ گواہ نے بتایا کہ جلسے میں طلال چودھری کی تقاریر سے عدلیہ اور ججوں کی تضحیک کا کوئی تاثر اخذ نہیں کیا ۔
عدالت کو بتایا گیا کہ ایک اور گواہ پیمرا کے ڈی جی محمد طاہر لاہور ہائیکورٹ میں مصروف ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکے ۔ مقدمے کی سماعت 19جون تک ملتوی کر دی گئی ۔

طلال چودھری کے گواہ اسرار احمد خان عدالت میں پیش
کیا آج صرف دو گواہ لے کر آئے ہیں، جسٹس سردار طارق
پارلیمنٹ میں آئینی ترمیم پیش ہوئی ہے، وکیل
میرے چند گواہ پارلیمنٹ میں آئینی ترمیم کے باعث پیش نہیں ہوئے، وکیل
عدالت کے سامنے سچ کے سوا کچھ نہیں کہونگا، اسرار احمد خان
جھوٹ بولوں رو مجھ پر خدا کا عذاب نازل ہو، اسرار احمد خان
طلال چودھری کو کافی سالوں سے جانتا ہوں، مسلم لیگ ن کا فعال رکن ہوں ،اسرار احمد

27 جنوری 2018 کے جلسہ کا اسٹیج پر موجود تھا، اصرار احمد خان
قائدین جلسہ میں 4 بجے تشریف لائے، اصرار احمد
قائدین کی آمد میں تاخیر کی وجہ سے طلال چودھری نے کئی مرتبہ تقریریں کیں، اصرار احمد
طلال چودھری کی تقریروں میں تسلسل نہیں تھا، اصرار احمد
میری موجودگی میں طلال چودھری نے عدلیہ کی شان اور ججز کی شان کیخلاف کچھ نہیں کہا، اصرار احمد
جلسہ کا آغاز سے اخترام تک وہاں موجود رہا، اصرار احمد
حلف میں خدا کے عذاب اور قہر کی بات کی ہے، جسٹس گلزار
آپ تیار ہو جائیں، جسٹس گلزار
میں نے حلف دیا، عدات میری بات نامناسب سمجھے تو نکال دے، اصرار احمد
جلسہ میں طلال چودھری نے عدلیہ کی توہین نہیں کی، اصرار احمد
جلسے میں کسی دوسرے شخص نے بھی عدلیہ کے بارے میں کوئی بات نہیں کی، اصرار احمد خان

کسی نے جلسے میں کچھ کہا یا نہیں اس سے کوئی سروکار نہیں، جسٹس گلزار احمد

یہاں کسی دوسرے کیخلاف کارروائی نہیں ہو رہی، جسٹس گلزار

یہاں کارروائی طلال چوہدری کیخلاف جاری ہے، جسٹس گلزار

گواہ سے ماہرانہ رائے نہیں لے رہے جسٹس سردار طارق مسعود

عدالت نے اپنا فیصلہ کرنا ہے، جسٹس سردار طارق مسعود

اگر گواہ نے تضحیک محسوس نہیں کی، فیصلہ تو عدالت نے کرنا ہے، جسٹس سردار طارق مسعود

میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ طلال چوہدری نے کوئی توہین عدالت کی، اصرار احمد خان

عدالت مجھے بھی بات کرنے کا موقع دے ملک کی سب سے بڑی عدالت میں کھڑا ہوں، اصرار خان

آپ عدالت میں کھڑے ہیں، یہ کوئی جلسہ گاہ نہیں ہے، جسٹس گلزار

یہ بات کرنے کے لیے سیاسی پلیٹ فارم نہیں ہے، جسٹس گلزار
یاد رکھیں آپ حلف پر گواہی دے رہے ہیں، جسٹس طارق مسعود
ویڈیو چلا کر ہم بھی دیکھیں گے، جسٹس طارق مسعود
کیا طلال چودھری نے ملک کی بڑی عدالت میں بتوں کی موجودگی کی بات نہیں کی، جسٹس طارق مسعود
عدالت ایسی کوئی بات گواہ کو یاد نہیں کروا سکتی، وکیل کامران مرتضی
ٹھیک ہے عدالت سوال نہیں کرتی، جسٹس طارق مسعود
عدالت نے گواہ کے بیان پر فیصلہ نہیں کرنا، عدالت ویڈیو بھی دیکھے گی، جسٹس فیصل عرب
اگر ویڈیو پر فیصلہ کرنا ہے تو اب تک کردیتے، وکیل
گواہ کے مطابق جلسہ میں کوئی عدلیہ کیخلاف توہین کی بات نہیں کی، وکیل
کیا طلال چودھری نے پی سی او کے بتوں کو نکالنے کی بات کی، استغاثہ
یہ الفاظ طلال چودھری نے ٹکڑوں میں کہے، سیاق و سباق سے ہٹ کو چلائے گیے۔ اصرار احمد

گواہ نے طلال چوہدری کا نام اپنے بیان میں نہیں لیا، وکیل کامران مرتضٰی

کیا وکیل کی بات پر چلنا ہے یا آخرت بھی دیکھنی ہے، جسٹس گلزار

یہ الفاظ کس کے تھے اسکا نام بتا دیں، جسٹس گلزار

میں دوبارہ سوال کر لیتا ہوں، استغاثہ وکیل

کیا پی سی او کے بتوں کو نکالنے کی بات طلال چوہدری نے کی؟ وکیل استغاثہ

چیزوں کو توڑ مروڑ کر جوڑا گیا ہے اسرار خان

 

مشیر وزیراعظم مصدق ملک بطور گواہ عدالت میں پیش

جو کہوں گا سچ کہوں گا جھوٹ بولوں تو خدا کا عذاب اور قہر نازل ہو، مصدق ملک

میں 27 جنوری کو جڑانوالہ جلسہ میں موجود تھا، مصدق ملک

طلال چوہدری بھی جلسے میں موجود تھے، مصدق ملک

طلال چوہدری نے جلسے میں کئی مرتبہ خطاب کیا، مصدق ملک
طلال چوہدری نے کئی مرتبہ خطاب کیوں کیا، کامران مرتضٰی

نواز شریف جلسہ گاہ پہنچے نہیں تھے، طلال چوہدری شرکاء کومصروف رکھ رہے تھے، مصدق ملک

کیا طلال چوہدری نے عدلیہ یا ججز کیخلاف کوئی بات کی، وکیل

میں نے طلال چوہدری کے خطاب اور تقریروں سے ایسا کوئی تاثر نہیں لیا، مصدق ملک

کیا طلال چوہدری عدالت میں پی سی او کے بتوں کی بات نہیں کی، وکیل استغاثہ

طلال چوہدری کی تقریروں کلپ دیکھا ہے، مصدق ملک

طلال چوہدری نے اس انداز سے بات نہیں کی، مصدق ملک

طلال چوہدری کے مختلف کلپ جوڑ کر نشر کیے گئے، مصدق ملک

باقی گواہ لانے کا وقت دے دیں، کامران مرتضی
آپ کل گواہ لے آئیں، جسٹس گلزار احمد
کل مجھے کوئٹہ جانا ہے، کامران مرتضی
ٹکٹ کروا چکا ہوں، 4 بجے میری فلائیٹ ہے،کامران مرتضی
کہیں تو کیس کو اگلے ہفتہ رکھ لیں، کامران مرتضی
اگلے ہفتہ ہمارا بنش نہیں ہے، جسٹس گلزار احمد
عدالت ہماری مجبوری کو بھی یاد رکھیں، اتنی جلدی conclude نہیں ہوسکتا، کامران مرتضی
کیس کی کاروائی مکمل ہونے میں وقت لگے گا، کامران مرتضی
عید تکےعدالتی بینچ دستیاب نہیں، عدالت

مقدمہ کی آئندہ سماعت انیس جون کو ہوگی، عدالت

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے