پاکستان

احتساب بیورو کی اہم کارروائی

مئی 30, 2018 < 1 min

احتساب بیورو کی اہم کارروائی

Reading Time: < 1 minute

قومی احتساب بیورو نیب کے حکام نے کراچی اور راولپنڈی میں فراڈ اور جعل سازی کے الزامات کے تحت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزمان میں کراچی واٹر بورڈ کے سابق ایم ڈی بریگیڈیئر ریٹائرڈ افتخار حیدر، نیوز ون/ٹی وی ون کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید عمر احمد اور شاہد رسول شامل ہیں _

نیب حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے نام کراچی سپر ہائی وے پر 25 ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی، سرکاری زمین کی اس غیر قانونی الاٹمنٹ میں سندھ محکمہ مال (بورڈ آف ریونیو) کے سابق سیکریٹری گل حسن ملوث تھے _

ملزمان کے خلاف گزشتہ سال سے تحقیقات جاری تھیں _ زمین کی مالیت 20 ارب روپے سے زائد بتائی جاتی ہے _

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوز ون کے سی او او کا شناختی کارڈ استعمال کر کے زمین کا کچھ حصہ ان کے نام الاٹ کیا گیا _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے