پاکستان پاکستان24

شاہد مسعود کے وارنٹ گرفتاری جاری

جون 1, 2018 < 1 min

شاہد مسعود کے وارنٹ گرفتاری جاری

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کے سینیئر سول جج عامر عزیز کی عدالت نے اینکر شاہد مسعود کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں،  وارنٹ گرفتاری ناقابل ضمانت ہیں ۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پی ٹی وی کریشن کیس میں یہ وارنٹ گرفتاری حاصل کیے ہیں ۔

ایف آئی اے کے مطابق ڈاکڑ شاہد مسعود مبینہ طور پر تین کروڑ اسی لاکھ کی بد عنوانی میں ملوث ہیں اور انہوں نے چیرمین پی ٹی وی کے طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا رائٹس حاصل کرنے کیلئے جعلی کمپنی سے معاہدہ کیا ۔ اس معاہدے سے پاکستان ٹیلی وژن کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑا تھا ۔

تفتیشی آفسیر کاشف ریاض اعوان کی درخوست پر سینیر سول جج عامر عزیز نے وارنٹ گرفتار جاری کیے ۔ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کا موقف ہے کہ شاہد مسعود کے خلاف ایف آئی اے کے پاس ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے