کھیل

بوم بوم آفریدی کی رخصتی

جون 2, 2018 2 min

بوم بوم آفریدی کی رخصتی

Reading Time: 2 minutes

گیند کی لائن، لینتھ کے علاوہ باؤلر کی شکل کو دیکھے بغیر جارحانہ بلے بازی کے لیے خود کو منوانے والے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے بین الاقوامی کریئر کا اختتام ہو گیا ہے ۔ لارڈز کے میدان پر ان کے آخری انٹرنیشنل میچ میں انھیں آئی سی سی ورلڈ الیون کی جانب سے ’گارڈ آف آنر‘ پیش کیا گیا، اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر قومی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

شاہد آفریدی نے سنہ 1996 میں اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا اور دوسرے میچ میں ہی تیز ترین سنچری بنا کر واپس پلٹ کر نہیں دیکھا ۔ وہ دنیائے کرکٹ کے ہر دل میں دھڑکنے لگے ۔ پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں ان کے چاہنے والے ہیں ۔ اپنے جارحانہ انداز کے باعث انھیں ’بوم بوم آفریدی‘ کا خطاب بھی ملا ۔

شاہد آفریدی نے اپنے ٹیسٹ کریئر کا آغاز سنہ 1998 میں آسٹریلیا کے خلاف کراچی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ سے کیا تھا ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں شاہد آفریدی نے کل 27 میچ کھیلے اور 36.51 کی اوسط سے 1716 رنز بنائے ۔ ٹیسٹ میچوں میں شاہد آفرید ی نے سب سے شاندار اننگز انڈیا کے خلاف کھیلی جس میں انھوں نے 128 گیندوں پر 156 رنز بنائے تھے۔ آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں بھی پانچ سنچریاں اور آٹھ نصف سنچریاں سکور کر چکے ہیں، جبکہ ٹہسٹ  ان کی حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد 48 ہے ۔

ایک روزہ میچوں میں شاہد آفریدی کا کریئر تقریباً 20 سال کے طویل عرصے پر محیط رہا اور اسی فارمیٹ میں شاہد آفریدی نے کئی بار ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ سنہ 2009 سے 2014 تک شاہد آفریدی کی کپتانی میں پاکستان کی ون ڈے ٹیم نے 38 میچ کھیلے جن میں سے 19 میں اسے کامیابی ہوئی جبکہ 18 میں شکست ۔ آفریدی کی کپتانی میں پاکستان نے 2011 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جہاں اسے انڈیا کی ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

شاہد آفریدی ان کھلاڑیوں میں سے نہیں جو اپنے کریئر میں آہستہ آہستہ بلندی کی جانب بڑھتے ہیں بلکہ انھوں نے تو اپنے کریئر کا آغاز ہی 37 گیندوں پر سنچری سکور کر کے کیا جو اس وقت بین الاقوامی کرکٹ کی تیز ترین سنچری اور ایک شاندار اننگز تھی ۔

398 ایک روزہ میچوں میں شاہد آفریدی نے 8064 رنز بنا رکھے ہیں، جن میں چھ سنچریاں اور 39 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ ایک روزہ میچوں میں ان کی کل وکٹوں کی تعداد 398 ہے جس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف صرف 12 رنز کے عوض سات وکٹیں ان کی بہترین کارکردگی ہے ۔ شاہد آفریدی کو ون ڈے انٹرنیشنلز میں 32 بار میچ کا بہترین کھلاڑی جبکہ چار مرتبہ سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

 

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے