پاکستان پاکستان24

نامزدگی فارم پر ہائیکورٹ فیصلہ معطل

جون 3, 2018 < 1 min

نامزدگی فارم پر ہائیکورٹ فیصلہ معطل

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے الیکشن لڑنے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی فارم کو تبدیل کرنے کے ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا ہے _ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ انتخابات پچیس جولائی کو ہی ہوں گے، تاخیر ہوئی تو الیکشن کمیشن ذمہ دار ہوگا _

سپریم کورٹ نے کاغذات نامزدگی سےمتعلق لاہور ہائیکورٹ کافیصلہ معطل کردیا، الیکشن کمیشن نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی تھی، چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ انتخابات پچیس جولائی کو ہی ہوں گے، اگر الیکشن میں تاخیر ہوئی تو الیکشن کمیشن ذاتی طور پر ذمہ دار ہو گا، ایاز صادق نے بھی ہائیکورٹ کے فیصلے کوچیلنج کیا تھا،انہوں نےدرخواست میں موقف اختیارکیا تھا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے سے الیکشن کے انعقاد میں تاخیر ہوگی _

واضح رہے کہ لاھور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد نگران وزیراعظم ناصر الملک نے بھی ہدایت کی تھی کہ اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے  _

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے