پاکستان پاکستان24

رشید گوڈیل تحریک انصاف میں

جون 3, 2018 < 1 min

رشید گوڈیل تحریک انصاف میں

Reading Time: < 1 minute

کراچی سے متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عبدالرشید گوڈیل کی شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے _

چیئرمین تحریک انصاف سے بنی گالہ میں ملاقات متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل نے ملاقات کی اور تحریک انصاف کے منشور اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا ، چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے عبدالرشید گوڈیل کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عبدالرشید گوڈیل کی پارٹی میں شمولیت باعث مسرت ہے، کراچی میں تحریک انصاف کی صف بندی میں محنت کر رہے ہیں، کراچی کو اٹھائے بغیر پاکستان کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، عبدالرشید گوڈیل کی آمد سے کراچی میں تحریک انصاف کو تقویت ملی ہے،

عمران خان نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کراچی میں پہلے سے کئی گنا بہتر کارکردگی دکھائے گی، تحریک انصاف کراچی واحد اکثریتی نمائندہ جماعت بن کر ابھرے گی

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے