پاکستان24 متفرق خبریں

اسلام آباد میں پختون موومنٹ پر مقدمہ

جون 5, 2018 < 1 min

اسلام آباد میں پختون موومنٹ پر مقدمہ

Reading Time: < 1 minute

پختون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم ) کے خلاف اسلام آباد میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ سٹی مجسٹریٹ غلام مرتضی چانڈیو کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا، مقدمے میں حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف نعرے بازی اور نفرت انگیز تقاریر کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں _ پولیس نے پریس کلب کے سامنے علی وزیر پر حملے کے خلاف احتجاج کرنے والے 27 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے _

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین پریس کلب کے سامنے نفرت انگیز تقاریر کررہے تھے ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہے، مقدمے میں سلیم خان سابق ایم پی اے اور محسن داوڑ سمیت دیگر نامزد کئے گئے ہیں _ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پاکستان اور افواج کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرکے نقص امن کا خطرہ پیدا کیا_

پولیس نے گزشتہ رات نیشنل پریس کلب کے سامنے سے مظاہرہ کرنے والے 27 افراد کو گرفتار بھی کیا تھا _

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے