پاکستان پاکستان24

سپریم کورٹ نے سزا سنا دی

جون 6, 2018 < 1 min

سپریم کورٹ نے سزا سنا دی

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے بدسلوکی کرنے والے پولیس افسران اور 2007 میں اسلام آباد انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں کو سزا کا فیصلہ برقرار رکھا ہے _

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے افتخار محمد چوہدری توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے، عدالت نے ملزموں کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں، اسلام آباد پولیس اور سابقہ انتظامیہ کیخلاف سزا کا فیصلہ برقرار رکھا گیا _

توہین عدالت کے مجرموں میں سابق چیف کمشنر اسلام آباد خالد پرویز، سابق آئی جی پولیس اسلام آباد چوہدری افتخار احمد شامل ہیں، سابق ڈی سی اسلام آباد چوہدری محمد علی، سابق ایس ایس پی اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال، موجودہ ایس پی جمیل ہاشمی، ڈی ایس پی رخسار مہدی اور ریٹائرڈ پولیس اے ایس آئی سراج احمد شامل ہیں

توہین عدالت کے مجرموں میں سابق چیف کمشنر اسلام آباد خالد پرویز کو  عدالت برخاست ہونے تک جبکہ سابق آئی جی پولیس اسلام آباد چوہدری افتخار احمد کو پندرہ دن سزا ہوئی تھی _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے