پاکستان

چیف جسٹس کا سابق جج پر طنز

جون 6, 2018 < 1 min

چیف جسٹس کا سابق جج پر طنز

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں پروٹوکول کی گاڑ یوں کے ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی _
چیف جسٹس نے سابق جج اور نگران وزیر اعلی دوست محمد خان سے سرکاری گاڑی واپس لینے کا حکم دیدیا، چیف جسٹس نے کہا کہ دوست محمد اب سپریم کورٹ کے جج نہیں رہے گاڑی واپس کریں، اب وہ وزیراعلی اور سیاسی شخصیت ہیں، دوست محمد نے کس حیثیت سے گاڑیاں اپنے پاس رکھی ہیں، چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اب پتہ چلا کیوں (سپریم کورٹ سے ریریٹائرمنٹ پر) فل کورٹ ریفرنس نہیں لے رہے تھے ۔ چیف جسٹس نے صوبے کے تمام غیر متعلقہ افراد سے گاڑیاں واپس لینے کے احکامات جاری کر دیے _

واضح رہے کہ جسٹس دوست محمد خان کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی فل کورٹ ریفرنس نہیں دیا گیا تھا اور اس پر پشاور کے وکیلوں نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کی تھی جس پر چیف جسٹس کو وضاحت جاری کرنا پڑی تھی _

دلچسپ بات یہ ہے کہ دوست محمد خان کو الیکشن کمیشن نے صوبے کا نگران وزیراعلٰی مقرر کیا ہے _

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے