پاکستان متفرق خبریں

استری سے کلو سونا برآمد

جون 8, 2018 < 1 min

استری سے کلو سونا برآمد

Reading Time: < 1 minute

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ائرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کارروائی کے دوران ایک سو پچیس تولے سونا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، مسافر ملزم کو گرفتار  کر کے کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا ۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر سونا بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے ۔ ملزم ارباب شہزاد کے ٹرالی بیگ میں موجود استری و دیگر سامان سے ایک سو پچیس تولے سونا برآمد کر لیا گیا ہے ۔ اے ایس ایف کے مطابق ملزم ارباب شہزاد میرپور کا رہائشی اور نجی ائیرلائن کی پرواز ای کے 613 کے ذریعے مانچسٹر جارہا تھا ۔ سونا انتہائی مہارت سے ٹرالی بیگ اور استری کے اندر چھپایا گیا تھا، ملزم ارباب شہزاد کو مزید تفتیش کیلئے گرفتار کرکے کسٹمز کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے