پاکستان

ٹکٹ نہ ملنے پر کارکنوں کا احتجاج

جون 9, 2018 2 min

ٹکٹ نہ ملنے پر کارکنوں کا احتجاج

Reading Time: 2 minutes

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے الیکشن میں پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا ہے _ ضلع فیصل آباد سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 100 جڑانوالہ کے لیے تحریک انصاف کے ٹکٹ کے امیدوار خان بہادر نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کی ہے اور ٹکٹ نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے _

خان بہادر نے کہا ہے کہ دھرنے کے 126 دن انہوں نے پارٹی کارکنوں کیلئے دن رات ایک کیا اور کھانے پینے کا انتظام کرتے رہے، اپنی جیب سے پارٹی اور تبدیلی کے لئے اخراجات کئے _ انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد عمران خان نے پی پی 100 جڑانوالہ سے مجھے ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا تھا مگر پارلیمانی بورڈ نے غلط سروے رپورٹ کا بہانہ بنا کر ٹکٹ سے محروم کیا _ خان بہادر نے کہا کہ اگر فیصلے پر نظرثانی نہ کی گئی تو بنی گالہ تک احتجاجی مارچ کریں گے _

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے اس حلقے سے ٹکٹ چودھری ظہیر الدین کو دیا ہے جو حال ہی میں ق لیگ چھوڑ کر تبدیلی کے قافلے میں شامل ہوئے ہیں _

دریں اثناء پشاور میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے پارٹی ٹکٹ باہر سے آئے امیدواروں کو دیے جانے پر سڑک بند کر کے احتجاج کیا ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے