تنخواہ نہ دینے والے میڈیا مالکان طلب

سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں صحافیوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے تنخواہیں نہ دینے والے میڈیا مالکان کو کل طلب کر لیا ہے _ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، سپریم کورٹ نے میڈیا اداروں سے نکالے گئے صحافیوں کی برطرفیاں معطل کر دیں _ عدالتی حکم کے باوجود تنخواہیں نہ دینے پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ میڈیا مالکان ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر وضاحت کریں، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کیپیٹل ٹی وی سب سے بڑا ڈیفالٹر ہے، کیپٹل ٹی وی کے مالک احمد ریاض شیخ نے 5 کروڑ جہاں سے لئے، مجهے معلوم ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ احمد ریاض شیخ ہر صورت میڈیا ورکر کو تنخواہیں ادا کرے _

عدالت نے بول ٹی وی، جیو نیوز، سیون نیوز، وقت، ابتک ٹی وی، اے آر وائے، رائل ٹی وی اور تنخواہیں ادا نہ کرنے والے دیگر مالکان کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے، جنگ، نوائے وقت، نئی بات سمیت دیگر اخبارات کے مالکان بهی طلب کر لئے گئے ہیں،

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ کل اس وقت کیس کی سماعت کروں گا، جب عدالت میں صرف صحافی اور مالکان ہونگے، چیف جسٹس نے کہا کہ آئندہ کسی صحافی کو نوکری سے نہ نکالا جائے گا، چیف جسٹس  نے سیکرٹری اطلاعات کو بهی طلب کر لیا

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ جس میڈیا مالک نے تنخواہ اور واجبات ادا نہ کئے، اس کیخلاف کارروائی ہوگی، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ قرضے لیں، بهیک مانگیں، گاڑیاں، مکان گروی رکهوائیں لیکن صحافیوں کو تنخواہیں ادا کریں، چیف جسٹس نے کہا کہ صحافیوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بڑے بڑے اینکرز چینلز کا بائیکاٹ کریں _

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ میں کسی کا محسن نہیں ہوں، میرا کسی پر احسان نہیں ہے، وہ جج، جج ہی نہیں ہے جو شہرت حاصل کرنے کی کوشش کرے _

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے