پاکستان پاکستان24

مشرف کی واپسی کے راستے کھول دئیے

جون 11, 2018 < 1 min

مشرف کی واپسی کے راستے کھول دئیے

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کی پاکستان واپسی کیلئے تمام راستے کھول دیئے ہیں ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت کے 3 رکنی خصوصی بینچ نے لاہور رجسٹری میں مفاد عامہ کے مختلف مقدمات کی سماعت کی۔

عدالت میں چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین پیش ہوئے جن سے چیف جسٹس نے پرویز مشرف کی وطن واپسی کا استفسار کیا جس پر چیئرمین نادرا نے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا کہ پرویز مشرف کی واپسی شناختی کارڈ کے بلاک ہونے کی وجہ سے ممکن نہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پھر وہ ملک واپس کیسے آئیں گے ہم نے ان کو تحفظ کا یقین دلایا ہے، شناختی کارڈ کھولیں تاکہ وہ پاسپورٹ پر سفر کر سکیں ۔ عدالت آنے تک ان کو گرفتار نہ کیا جائے، ٹرائل کرنے والی خصوصی عدالت سماعت کی تاریخ مقرر کرے ۔

واضح رہے کہ پرویز مشرف نے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے ہیں جس کیلئے ان کے وکیل نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے