عمران خان ننگے پیر کیوں؟

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان رمضان المبارک کی ستائیس ویں شب عمرہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچے تو کئی سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، عمران خان صرف ایک دن کے لئے عمرے پر گئے ہیں _

عمران خان کی چارٹرڈ جہاز سے اترنے کی ویڈیو سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ ننگے پیر ہیں، اس پر بہت سے لوگوں نے تبصرہ کیا ہے کہ یہ کسی چلے یا منت کا حصہ ہے اور وزیراعظم بننے کے لئے پیرنی کا حکم تھا _

اس سے قبل اسلام آباد ائرپورٹ سے عمران خان کی روانگی کے وقت بھی تنازعہ کھڑا ہوا جب ان کے فناسر دوست زلفی بخاری کو نام ایگزٹ کنٹرول فہرست (ای سی ایل) میں ہونے کی وجہ سے سفر سے روک دیا گیا تھا _ اس دوران عمران خان نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا اور تین گھنٹے بعد زلفی بخاری کا نام نگران حکومت کے اہم افراد کے کہنے پر مختصر مدت کیلئے ای سی ایل سے نکالا گیا، اس طرح پرائیویٹ جیٹ کی فلائٹ تین گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی _

زلفی بخاری کا نام آف شور کمپنی بنانے والوں میں شامل ہے اور نیب تحقیقات کر رہی ہے _ اس وقت سوال پوچھا جا رہا ہے کہ عمران خان نے کس سے رابطہ کیا اور کس کے کہنے پر زلفی بخاری کو یہ خصوصی رعایت دی گئی، پرائیویٹ جہاز کس کا ہے اور کیا عمران خان اس کا کرایہ ادا کرتے ہیں؟

واضح رہے کہ کہ اس سفر میں خان کی پیرنی اہلیہ ان کے ساتھ ہیں _

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے