پاکستان پاکستان24

نوازشریف کو 19 جون تک مہلت

جون 12, 2018 < 1 min

نوازشریف کو 19 جون تک مہلت

Reading Time: < 1 minute

نیب ریفرنسز کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو وکیل مقرر کرنے کیلئے 19 جون تک مہلت دے دی ہے _

اس سے قبل عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے صحافیوں کے اس سوال پر کہ  آپ نے اپنی صفائی میں کوئی گواہ کیوں پیش نہیں کیا، جواب دیا کہ ہم تو اپنی صفائی میں سب کچھ لائے ہیں، نیب تو اپنا الزام ہی ثابت نہیں کرسکا، سابق وزیراعظم نے کہا کہ اثاثوں کا پوچھنے والے خدا کا خوف کریں ہمارے خاندان کا قیام پاکستان سے قبل بڑا کاروبار ہے _

نوازشریف نے کہا کہ میں اپنے بیٹے سے تنخواہ کیوں لیتا، سابق وزیراعظم نوازشریف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ میری 100 پیشیاں الیکشن کی تیاریاں ہیں،  آئین توڑنے والا میڈل سجا کر بیٹھا ہوا ہے، سیاستدان پیشیاں بھگت رہے ہیں، پرویز مشرف سیاستدان نہیں _

نوازشریف نے کہا کہ ان حالات میں الیکشن کی کیا ساکھ ہوگی، یہ سمجھنا بھول ہے کہ میں پیشیوں سے جھک جائوں گا، نوازشریف نے کہا کہ اتنی پیشیوں کی کیا ضرورت ہے فیصلہ ہی سنا دیں _

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے