پاکستان24 متفرق خبریں

پرویز مشرف رعایت کے مستحق نہیں، اٹارنی جنرل

جون 12, 2018 < 1 min

پرویز مشرف رعایت کے مستحق نہیں، اٹارنی جنرل

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے پرویز مشرف نااہلی معاملے میں سپریم کورٹ کو اپنی قانونی رائے دی ہے، اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ مشرف عدالتی مفرور ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں _

عدالت عظمی میں جمع کرائے گئے چھ صفحات پر مشتمل بریف میں اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالتی مفرور ہونے کی بنیاد پر پرویزمشرف کی درخواست خارج کی جائے، قانون کی نظر میں عدالتی بھگوڑے کے کوئی حقوق نہیں ہوتے _ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی رائے کے مطابق عدالتی مفرور کے سرنڈر کرنے تک اس کے حقوق نہیں ہوتے، سرنڈر کرنے تک مفرور کسی عدالتی ریلیف کا اہل نہیں ہوتا، اٹارنی جنرل نے کہا کہ پرویز مشرف پر ججوں کو گھروں میں قیدکرنے، میڈیا پابندی، عدالتی نظام کوتباہ کرنے کےالزامات ہیں _

اٹارنی جنرل کی جانب سے بریف میں کہا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا مشرف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کےعین مطابق ہے، سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے مطابق آرٹیکل 62 کے تحت نااہلی تاحیات رہے گی، اٹارنی جنرل کے جواب میں کہا گیا ہے کہ عدالتی ڈیکلیئریشن کی موجودگی تک تاحیات نااہلی برقرار رہے گی، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت ہے، عدالتی مفرور پرویز مشرف کی درخواست کے میرٹ کو دیکھے بغیر خارج کیا جائے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے