پاکستان24 متفرق خبریں

دیکھتے ہیں مشرف کتنے بہادر ہیں، چیف جسٹس

جون 12, 2018 < 1 min

دیکھتے ہیں مشرف کتنے بہادر ہیں، چیف جسٹس

Reading Time: < 1 minute

پرویز مشرف الیکشن لڑنے پاکستان آئیں گے یا وہ صرف ایک درخواست کے ذریعے سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کا امتحان لے رہے تھے؟

معروف ٹی وی اینکر کامران خان نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ‘‏مشرف بزدل یا بہادر فیصلے کی گھڑی آگئی’ ۔ کامران خان کے مطابق ‘چیف جسٹس ثاقب نثار کا آج جنرل صاحب کو کھلا چیلنج’
چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ‘مشرف کے پاکستان آنے میں جو رکاوٹ تھی وہ ختم کردی، اب یہ ان کی بہادری پر ہے کہ وہ آتے ہیں یا نہیں، پرویز مشرف آئیں دیکھتے ہیں کہ وہ کتنے بہادر ہیں۔’

کامران خان نے انگریزی میں پرویز مشرف کو مخاطب کر کے لکھا ہے کہ
‏Come on Gen Sb snub them come back ASAP

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے