متفرق خبریں

چیف جسٹس کا وکیل کو پلاٹ

جون 14, 2018 < 1 min

چیف جسٹس کا وکیل کو پلاٹ

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں جسمانی معذور وکیل عزیز اے ملک کے سنائے دو اشعار چیف جسٹس ثاقب نثار کو اتنے پسند آئے کہ وکیل کو پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا _

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے سپریم کورٹ کے وکیلوں کے لیے اسلام آباد میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے مقدمے کی سماعت کی _ ڈی جی ہاوسنگ اور بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے عدالت کو اپنے اپنے مؤقف سے آگاہ کیا _ اس دوران وہیل چیئر پر بیٹھے وکیل عزیز اے ملک نے عدالت میں اشعار سنا دئیے، انہوں نے چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ

کرو ثاقب فراہم چار دیواری وکیلوں کو

ارے خدا تو لامکاں ہے اس کو گھر کی کیا ضرورت ہے

عزیز اے ملک کے بارے میں چیف جسٹس نے کہا کہ یہ بغیر کسی بریف کے بہت اچھے طریقے سے مدلل انداز میں بات کرتے ہیں، یہ لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد میں بھی پیش ہو جاتے ہیں اور معذوری ظاہر نہیں کرتے _

عزیز اے ملک نے دوسرا شعر پڑھا کہ

اے شاہ خوباں تو نے ہم کو کبھی نہ پوچھا

اہل کرم تو اکثر سائل کو ڈھونڈتے ہیں

اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ عزیز اے ملک کے لیے بھی بار ایسوسی ایشن ایک پلاٹ دے اس کی قیمت میں ادا کروں گا _ عدالت میں موجود افراد اور وکیلوں نے عزیز ملک کے اعلی ذوق کی خوب داد دی  _

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے