متفرق خبریں

سندھ کے امیدواروں کا حتمی اعلان

جون 15, 2018 < 1 min

سندھ کے امیدواروں کا حتمی اعلان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سندھ کے حلقوں کے لیے ٹکٹوں کا اعلان کردیا گیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی _

سندھ میں قومی اسمبلی کے 24 حلقوں کیلئے جبکہ سندھ اسمبلی کے 51 حلقوں کیلئے امیدواروں کا حتمی اعلان کر دیا گیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان این اے 243 کراچی سے انتخاب لڑیں گے، ڈاکٹر عارف علوی این اے 247 کراچی سے میدان میں اتریں گے _

علی حیدر زیدی این اے 244 کراچی سے مقابلہ کریں گے، فیصل واوڈا این اے 249 کراچی جبکہ نجیب ہارون 256 کراچی سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے، لیاقت علی جتوئی 234 دادو سے انتخاب لڑیں گے، حلیم عادل شیخ پی ایس 99 فردوس شمیم نقوی 101 سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے جبکہ عمران اسماعیل پی ایس 111 سے میدان میں اتریں گے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے