پاکستان پاکستان24

بجلی نظام بہتری کیلئے مزید قرضے

جون 15, 2018 < 1 min

بجلی نظام بہتری کیلئے مزید قرضے

Reading Time: < 1 minute

ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے مزید قرضے کی منظوری دے دی گئی ہے _ نیشنل ٹرانسمیشن ماڈرینائز فیز ون پراجیکٹ کو چلانے کے لئے پاکستان نے عالمی بینک سے قرضے کا معاہدہ کر لیا ہے _
سیکرٹری اکنامک ڈویژن اور ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائیریکٹر کے درمیان 565 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا گیا ہے،  توانائی اور بجلی کے پراجیکٹ نیشنل ٹرانسمیشن ماڈرینائز فیز ون کے لئے 425 ملین ڈالر مختص کئے گئے ہیں، پاور سیکٹر کی بہتری کیلئے بھی رقم مختص کی گئی ہے، اضافی 140 ملین سندھ بیراج کی بہتری پر لگائے جائیں گے  _
قرضہ کی رقم سے نیشنل ٹرانسمیشن کی 500 اور 220 کے وی کے لائنز اور سب اسٹیشنز کو بہتر بنایا جائے گا، موجودہ مواصلاتی لائنز سسٹم کے زریعے 15 سے 17 ہزار میگا واڈ بجلی لائنز کے زریعے تحفظ سے پہنچتی ہے، گرمیوں میں بجلی کی ضرورت 20ہزار میگا واڈ ہوتی ہے
سندھ میں قائم گڈو بیراج کی بہتری اور زرعی نظام کو بہتر بنایا جائے گا،
اضافی رقم گڈو سکھر اور کوٹری بیراج پر بھی خرچ کی جائے گی جس سے پانی کے ترسیلی نظام میں بہتری آئے گی _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے