پاکستان24 متفرق خبریں

ضرورت برائے جرنیل و ججز

جون 16, 2018 < 1 min

ضرورت برائے جرنیل و ججز

Reading Time: < 1 minute

ملک کی بڑی تعمیراتی کمپنی بحریہ ٹاؤن نے اخبارات میں جرنیلوں اور ججوں کی بھرتی کا اشتہار شائع کرایا ہے _ اشتہار میں کہا گیا ہے کہ اپنے پراجیکٹس کیلئے بحریہ ٹاؤن کو ریٹائرڈ جرنیلوں اور ججوں کی ضرورت ہے _

بحریہ ٹاؤن کے اشتہار میں شرط رکھی گئی ہے کہ حال ہی میں میجر جنرل اور لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے سے ریٹائر ہونے والے آرمی افسران اسامیوں کے لیے درخواستیں دیں، ان کے لیے بحریہ ٹاؤن کے منصوبوں میں انتظامی عہدے پر کام کرنے پیشکش ہے _

دوسری جانب اسی اشتہار میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے ججوں سے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں، ان ججوں کے لیے شرط ہے کہ وہ کارپوریٹ امور میں قانونی مہارت رکھتے ہوں _

واضح رہے کہ بحریہ ٹاؤن میں اس سے قبل بھی کئی ریٹائرڈ جرنیل ملازمت کرتے رہے ہیں اور چند برس قبل جب سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کو طلب کیا تھا تو ان کی نمائندگی کیلئے تین ریٹائرڈ جنرل عدالت میں پیش ہوئے تھے _

دلچسپ بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ نے مئی میں بحریہ ٹاؤن کے تین بڑے منصوبے کو قبضے کی زمین پر قائم ہونے کی وجہ سے غیر قانونی قرار دیا ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے