پاکستان پاکستان24

توہین عدالت پر 4 ن لیگی جیل میں

جون 29, 2018 < 1 min

توہین عدالت پر 4 ن لیگی جیل میں

Reading Time: < 1 minute

لاہور ہائی کورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے اور چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف تقاریر کرنے/نعرے لگانے والے سابق (ن) لیگی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو ایک ایک ماہ قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے محفوظ کیا ہوا فیصلہ سناتے ہوئے سابق (ن) لیگی ایم این اے شیخ وسیم، احمد ایاز، جمیل خان اور ناصر خان کو ایک ماہ قید کی سزا سنائی ہے، چاروں ملزمان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جبکہ سابق  ایم پی اے نعیم صفدر انصاری اور لطیف کو بری کر دیا ہے ۔

یاد رہے کہ 13 اپریل کو قصور میں سابق (ن) لیگی اراکین اسمبلی کی قیادت میں عدلیہ مخالف ریلی نکالی گئی تھی جس میں چیف جسٹس ثاقب نثار کو گالیاں اور عدلیہ کے نعرے بازی کی گئی تھی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے