دو کوہ پیما بچا لئے گئے

پاکستان آرمی کے پائلٹس نے ریسکیو آپریشن میں دو غیر ملکی کوہ پیما بچا لئے جبکہ ایک جان کی بازی ہار گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق التر سر ہنزہ پر پھنسے ھوئے دو غیرملکی کوہ پیماوں کو باحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ برفانی تودے کی زد میں آکر ایک کوہ پیما دم توڑ گیا ۔

تین کوہ پیماوں انیس ہزارفٹ کی بلندی پر پھنس گئے تھے جن میں سے آسٹریا سے تعلق رکھنے والا کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا ۔

متعلقہ مضامین