متفرق خبریں

خلائی مخلوق کا عالمی دن

جولائی 2, 2018 < 1 min

خلائی مخلوق کا عالمی دن

Reading Time: < 1 minute

پاکستان مختلف اخبارات میں یہ رپورٹ شائع ہوئی ہے کہ آج دنیا بھر میں خلائی مخلوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔

بہاولپور سے نکل کر اخبارات میں شائع خبر کے مطابق دنیا بھر میں خلائی مخلوق کا عالمی دن آج 2جولائی کو منایا جا رہا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 2 جولائی 1947ء کی ایک طوفانی رات کو امریکی قصبے روزوپل میں کئی لوگوں نے کسی چیز کو آسمان میں اڑتے دیکھا۔ امریکی حکومت نے لوگوں کو بتایا کہ یہ دھات کے ٹکڑے ہیں جو دراصل موسمیاتی غبارے کے ہیں تاہم 30سال بعد اس حادثے کی تحقیق میں شامل رٹائرڈ میجر جیسی مارسل نے بتایا کہ دھات کے ٹکڑے کسی اور دنیا کے تھے ۔

تاہم اس خبر کی کہیں سے تصدیق نہیں ہو رہی کہ کیا واقعی خلائی مخلوق کا عالمی دن دو جولائی کو ہی منایا جاتا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے