پاکستان

کلثوم نواز کی نئی میڈیکل رپورٹ

جولائی 2, 2018 < 1 min

کلثوم نواز کی نئی میڈیکل رپورٹ

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد احتساب عدالت میں نوازشریف نے پیشی سے استثنا کی درخواست دائر کی ہے اور اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ پیش کی ہے جس میں کہا گیا کہ ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے ۔

احتساب عدالت میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی ۔ نوازشریف اور مریم نواز عدالت میں پیش نہ ہوئے اور ان کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز لندن میں انتہائی علیل ہیں ۔ درخواست کے ساتھ کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کی گئی ۔

عدالت میں پیش کی گئی کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ 27 جون کو تیارکی گئی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ کلثوم نواز کی طبیعت پہلے کی نسبت بہتر ہوئی ہے تاہم تاحال وینٹی لیٹر پر ہیں اور انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹانے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا ۔

یاد رہے کہ کلثوم نواز گزشتہ برس سے لندن میں زیر علاج ہیں، کچھ دن قبل طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک ہوگئی جس پر نواز شریف اور مریم نواز کو لندن جانا پڑا تھا اور دونوں تاحال وہیں ہیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے