متفرق خبریں

لوگوں کو بندوں سے بھی الرجی ہے

جولائی 2, 2018 < 1 min

لوگوں کو بندوں سے بھی الرجی ہے

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ میں تحصیلوں کی سطح پر الرجی سینٹرز کے قیام سے کیلئے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ الرجی سینٹرز کی تحصیل سطح پر ضرورت نہیں، کئی لوگوں کو بندوں سے بھی الرجی ہوتی ہے ۔

عدالت عظمی کے تین رکنی بنچ جس کی سربراہی چیف جسٹس کر رہے تھے اور اس میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل تھے، کے سامنے درخواست گزار نے اپنے دلائل میں کہا کہ الرجی سنٹر صرف اسلام آباد میں ہے، یہ ہر تحصیل میں ہونا چاہئے ۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ الرجی سینٹر کا کافی لمبا چوڑا منصوبہ ہوتا ہے ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ تمام صوبوں کے تقریباً بڑے اسپتالوں میں الرجی سینٹرز کی سہولت دستیاب ہے، الرجی ایک طرح کی نہیں بلکہ سینکڑوں اقسام کی ہوتی ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ کسی کو مالٹے سے الرجی ہے تو کسی کو کیلے سے، کئی افراد کو بندوں سے بھی الرجی ہوتی ہے ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق چیف جسٹس کے ریمارکس سے کمرہ عدالت میں قہقہے گونجے تو انہوں نے اپنی بات دہرائی کہ بالکل ٹھیک کہہ رہا ہوں بندوں سے بھی الرجی ہوتی ہے ۔ تاہم انہوں نے وضاحت نہ کی کہ کن افراد کو کن بندوں سے الرجی ہے ۔

عدالت نے الرجی سینٹرز کے قیام کیلئے دائر درخواست غلام نبی شاہ کی درخواست خارج کر دی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے