پاکستان

سزا کرپشن پر نہیں

جولائی 6, 2018 < 1 min

سزا کرپشن پر نہیں

Reading Time: < 1 minute

نواز شریف، مریم اور صفدر کے خلاف فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان سزاپوری کرنے کے بعد 10 سال تک کسی سرکاری عہدہ کے اہل نہیں، ملزمان 10 سال تک الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، ملزمان کسی بنک سے مالی فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔

فیصلے میں حسن اور حسین نواز کو مفرور ملزم قرار دے کر ان کے دائمی وارنٹ بھی جاری کئے گئے ہیں ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ جعلی قرار دی جاتی ہے، مریم نواز نے والد کی جرم میں معاونت کی ۔

تحریری فیصلے کے مطابق نوازشریف سمیت تمام ملزمان کرپشن کے پیسے سے جائیداد بنانے کے الزام سے بری قرار دئیے گئے ہیں۔  عدالت نے ملزمان کیخلاف فردجرم میں لگائی نیب آرڈیننس کی سیکشن 9اے فور سے بری کیا تاہم ملزمان کی فرد جرم میں شامل نیب آرڈیننس کی سیکشن 9اے فائیو کے تحت سزا سنائی ہے ۔

ملزمان کو آمدن سے زائد اور بے نامی دار کے نام پر جائیداد بنانے پر سزا سنائی گئی اور کہا گیا ہے کہ استغاثہ کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کے شواہد ثابت کرنے میں ناکام رہا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے