پاکستان24 متفرق خبریں

جمعہ ۱۳ جولائی کو واپسی

جولائی 7, 2018 < 1 min

جمعہ ۱۳ جولائی کو واپسی

Reading Time: < 1 minute

احتساب عدالت سے سزایافتہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ اپنے والد کے ہمراہ جمعہ ۱۳ جولائی کو پاکستان آ رہی ہیں اور گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں ۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہماری خواہش گھی کہ میری والدہ کلثوم نواز ہوش میں آئیں تو ہم ان کے پاس ہوں مگر پاکستان کو نواز شریف کی ضرورت ہے اس لئے واپس جا رہے ہیں ۔

مریم نواز نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کے شوہر کیپٹن صفدر گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں، وہ کمانڈو ہیں مگر وہ والے نہیں جو کہتا تھا کہ ڈرتا ورتا کسی سے نہیں اور پھر عدالتوں سے بھاگ گیا ۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ بہت کمزور ہے اور اگر اپیل کسی سازش کرنے والے جج نے نہ سنی تو اس فیصلے کو ختم کر دیا جائے گا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے