پاکستان24 متفرق خبریں

دنیا کا بڑا جہاز اسلام آباد میں

جولائی 8, 2018 < 1 min

دنیا کا بڑا جہاز اسلام آباد میں

Reading Time: < 1 minute

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارے نے اسلام آباد میں لینڈنگ کی ہے ۔ اے 380 کے نام سے ایمریٹس ائرلائن کی اس فضائی بس میں سب سے زیادہ مسافروں کی گنجائش ہے ۔

ائر لائن انڈسٹری میں دنیا کے سب بڑے اور جدید جہاز پر دبئی کے شاہی خاندان کے افراد کے علاوہ ابوظہبی میں پاکستانی سفیر اور دیگر اعلی شخصیات بھی پاکستان پہنچی ہیں۔

امارات ایئرلائن اے تھری ایٹی سے اسلام آباد کیلیے ہفتہ وار چار پروازیں شروع کر رہی ہے۔ سول ایوی ایشن کے حکام کے مطابق اسلام آباد کا نیا ائرپورٹ وسیع، کشادہ اور جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے اس لئے بڑے جہاز یہاں آسانی سے اپنا فلائٹ آپریشن جاری رکھیں گے ۔

دنیا کے سب سے بڑے جہاز نے دبئی سے اڑان بھری تھی ۔ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پرایمریٹس ائیرلائن کا بڑا کمرشل سفری جہاز A380 پہلی بار پہنچا۔ اے 380 پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 650 مسافروں کو دبئی سے لے کر اسلام آباد پہنچا ۔ پاکستان کے 42 ہوائی اڈوں میں کسی بھی ائیرپورٹ پر اے 380 لینڈ کرنے کی سہولت موجود نہیں ۔ ائیرپورٹ حکام کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے 380 جہاز کا اترنا ملکی تاریخ کا سنگ میل ہے، دنیا کا سب سے بڑا کمرشل جہاز تین گھبٹے بعد مسافروں کو لیکر پاکستان سے واپس دبئی روانہ ہو گا ۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے