پاکستان پاکستان24

جج محمد بشیر باقی ریفرنس نہیں سن سکتے

جولائی 9, 2018 < 1 min

جج محمد بشیر باقی ریفرنس نہیں سن سکتے

Reading Time: < 1 minute

احتساب عدالت اسلام آباد میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے جج محمد بشیر پر اعتراض کیا ہے جس کے بعد العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت 12 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ۔

نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جبکہ کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی ۔ وکیل خواجہ حارث نے جج سے کہا کہ آپ یہ کیس نہ سنیں آپ پہلے فیصلہ دے چکے ۔

جج نے پوچھا کہ کیا کریں آپ ہی بتائیں ۔ وکیل نے کہا کہ آپ سپریم کورٹ کو لکھیں اس معاملے پر ۔ جج محمد بشیر نے کہا کہسپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی مدت بھی ختم ہو رہی ہے، اس متعلق خط لکھنا میرا کام ہے ۔

وکیل نے کہا کہ آپ سپریم کورٹ کے نوٹس میں یہ بات لے آئیں اور ہائی کورٹ کو بھی بتا دیں، ہمارا اعتراض ہے کہ آپ یہ کیس ہی نہیں سن سکتے ، خواجہ حارث نے کہا کہ مناسب بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ کو خط میں آپ ان باتوں کا حوالہ بھی دے دیں، ہم تو چاہتے تھے کہ تمام ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ کر دے، نواز شریف اور مریم نواز جمعہ کی شام کو پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں، خواجہ حارث نے کہا کہ بہتر ہے کہ سماعت کو سوموار تک کے لیے ملتوی کر دیا جائے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے