ناسور کہنے والا رپورٹر معطل

ایکسپریس نیوز نے عمران خان کو ناسور کہنے والے اپنے رپورٹر احمد منصور کو معطل کر دیا ہے ۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دباؤ اور سخت ردعمل کے بعد ایکسپریس نیوز کے مالک سلطان لاکھانی نے معطلی کا حکم نامہ جاری کیا ہے ۔

واضح رہے کہ رپورٹر احمد منصور نے گزشتہ روز فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال نما تبصرے میں فوج کو مشورہ دیا تھا کہ عمران خان کا کام بھی تمام کر دیا جائے کیونکہ اس نے بھی بعد میں ناسور ہی بن جانا ہے ۔

رپورٹر نے اپنے اس تبصرے پر بعد ازاں ٹوئٹر پر معذرت بھی کی تھی ۔

 

صحافی نے عمران خان کو ناسور کہہ دیا

متعلقہ مضامین

تبصرہ

Abrar hussain کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے