پاکستان پاکستان24

ن لیگ کے خلاف کریک ڈاؤن

جولائی 13, 2018 < 1 min

ن لیگ کے خلاف کریک ڈاؤن

Reading Time: < 1 minute

پنجاب میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے ۔ ملک بھر سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں کے قافلے لاہور ائر پورٹ کی جانب رواں ہیں تاہم ان کو مختلف مقامات پر روکا جا رہا ہے ۔

موٹروے پر کلر کہار کے علاقے میں لگائے گئے کنٹینرز مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ہٹا دیئے ہیں جبکہ گوجرانوالہ سے خواجہ آصف کی قیادت میں نکلنے والے قافلے کو رینجرز نے ناکے پر روکا تاہم کارکںوں کی نعرے بازی کے دوران راستہ کھول دیا گیا جس سے وہ مارچ کی صوری میں پیدل روانہ ہوگئے ۔

دوسری جانب لاہور میں حسن عسکری کی نگران صوبائی حکومت نے شہر میں داخلے والی تمام بڑی شاہراہوں کو بند کر دیا ہے اور جگہ جگہ کنٹینرز لگائے گئے ہیں ۔ فیصل آباد، لاہور اور راولپنڈی سمیت تمام بڑے شہروں میں سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے