پاکستان

انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے

جولائی 14, 2018 2 min

انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے

Reading Time: 2 minutes

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ اپنے جلسے ملتوی کر رہے ہیں، انتخابات سے قبل دھاندلی کی کوشش کی جارہی ہے، اگر انتخابی مہم میں یکساں مواقع نہیں ملے تو انتخابات متنازع ہوجائیں گے ۔

پشاور میں پریس کانفرنس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے، سیاسی جماعتوں پر دہشتگرد حملے ہو رہے ہیں، نگراں حکومتوں کا رویہ جانبدارانہ ہے، انتخابات سے قبل دھاندلی کی کوشش کی جارہی ہے، اگر انتخابی مہم میں یکساں مواقع نہیں ملے تو انتخابات متنازع ہوجائیں گے، افسوس کی بات یہ ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کا آج تک حل نہیں نکال سکے، اور  دہشتگردی و انتہا پسندی کو قابو کرنے کے لیے جو کچھ ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہوا ۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہماری انتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، جب سے الیکشن مہم کے لیے کراچی سے نکلا ہوں مشکلات کا سامنا کیا، سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے مجھے محدود رکھا جارہا ہے اور دوسری جانب ہمارے کارکنان پر وفاداری تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ کٹھ پتلی جماعت میں آجاؤ، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مشکل حالات کا سامنا ہے اور آگے بھی کرتی رہی گی، اور ان تمام حالات کے باوجود الیکشن میں بھرپور حصہ لےگی اور اپنے خدشات الیکشن کمیشن سمیت ہر جگہ اٹھائیں گے ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی میدان میں کھڑی ہے ہم انتخابات کا کبھی بائیکاٹ نہیں کریں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہم بروقت اور پُرامن انتخابات الیکشن کرائے جائیں، عوام پیپلزپارٹی پر اعتماد کرتی ہے اور پوری امید ہے کہ آئندہ حکومت ہماری ہی ہوگی، حکومت بنا کر سب کو ایک پیج پر لاؤں گا اداروں کو مضبوط بناؤں گا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے