متفرق خبریں

دس امیر ترین افراد

جولائی 18, 2018 < 1 min

دس امیر ترین افراد

Reading Time: < 1 minute

امریکا کے میگزین فوربز نے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں ایشیا سے کوئی بھی شخص شامل نہیں ہے ۔

دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی مشہور شخصیات میں  باکسرز، فٹبالر، اداکار، جج، مارشل آرٹ ایکسپرٹس اور میوزک بینڈز شامل ہیں ۔ اس فہرست میں پہلے نمبر پر امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر ہیں جن کی سالانہ آمدنی 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہے ۔ امریکا سے ہی تعلق رکھنے والے مشہور اداکار جارج کلونی نے سالانہ 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمائی کے ساتھ فوربز کی فہرست میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔

ٹاپ 10 میں شامل سب سے کم عمر انٹرٹینر امریکی ماڈل  کائلی جینیر  ہیں جو 16 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمانے والی پہلی خاتون ہیں اور اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں ۔ امیر ترین افراد کی فہرست میں چوتھے نمبر پر جوڈی شائنڈلن نامی 75 سالہ امریکی جج اور ماہر قانون ہیں جو سالانہ 14 کروڑ 70 لاکھ ڈالز معاوضہ  لیتی ہیں ۔

دی راک کے نام سے مشہور ریسلر اور ادکار ڈیون جانسن 12 کروڑ 40 لاکھ ڈالر معاوضہ لے کر فہرست میں پانچویں نمبر پر براجمان ہیں ۔ فہرست میں آئیرش راک بیند  یو ٹو اور برطانوی بینڈ کولڈ پلے چھٹے اور ساتویں  نمبر پر ہیں ۔ ارجنٹینا کے مشہور فٹبالر میسی 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر معاوضہ لے کر آٹھویں نمبر پر ہیں جب کہ برطانوی گلوکار ایڈ شیران 11 کروڑ ڈالر لے کر نویں پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں ۔ مشہور پرتگالی فٹ بالر کریسٹیانو رونالڈو 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کے ساتھ  دسویں نمبر پر ہیں جب کہ برازیلین فٹبالر نیمار تیرویں نمبر پر ہیں۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے