پاکستان

چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

جولائی 20, 2018 2 min

چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

Reading Time: 2 minutes

رپورٹ : خالدہ شاہین رانا

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ضلع فیصل آبا د کے تھانہ سائیانوالہ کے انچارج سب انسپکٹر مزمل حسین کی جانب سے مبینہ طور قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے پی ٹی آئی کے امیدوار سگے بھائیوں کرنل ریٹائرڈ غلام رسول ساہی اور افضل ساہی کے ایماء پر پاکستان مسلم لیگ نے سے تعلق رکھنے والے کارکنوں اورعلاقہ کے ووٹروں کو ہراساں کرنے سے متعلق شکایت پر آئی جی پنجاب سے تین روز کے اندر اندرپورٹ طلب کرلی ہے ۔

نمبردارشرافت علی نامی نے جمعرات کے روز سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل میں بھجوائی گئی درخواست میں بیان کیا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی میں جانے والے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 101 کے امیدوار کرنل ریٹائرڈ غلام رسول ساہی اور پی پی 98 کے امیدوار افضل ساہی کے ساتھ ساز باز کرکے چند روز قبل انہی کے اشارے پر اس تھانے میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ سائیانوالہ،سب انسپکٹر مزمل حسین نے ہمیں گزشتہ اتوار کو اسی حلقہ کے پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے امیدوار عاصم نذیر اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار رانا شعیب کا جلسہ منعقد کروانے کی سزا دینے کے لئے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پولیس پارٹی اور مذکورہ بالا امیدواروں کے ساتھیوں کے ساتھ چادراور چار دیواری کا تقدس مجروح کرتے ہوئے ہمارے گھر میں بغیر وارنٹ کے داخل ہوکر خواتین اور بچوں کے ساتھ بدتمیزی کی اور میرے چھوٹے بھائی محمد اشرف کو زبردستی اٹھا لیا اورجوکہ آج تک ان کی غیر قانونی قید میں ہے، جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سیف اللہ چیمہ ، غلام محی الدین اور کالو باجوہ سمیت مختلف سیاسی کارکنوں کو بھی غیر قانونی طور پر قید میں ڈال دیا اورانہیں قرآن پاک پر کرنل ریٹائرڈ غلام رسول ساہی اور افضل ساہی کو ووٹ دینے کا حلف دینے پر مجبور کر رہا ہے اور دوسری صورت میں مختلف سنگین مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔  چیف جسٹس نے انسانی حقوق سیل میں دی گئی درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے پنجاب پولیس کے سربراہ سے تین روز کے اندر اندرپورٹ طلب کرلی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے