پاکستان

آٹھ لاکھ سیکورٹی فورسز کا عملہ

جولائی 21, 2018 < 1 min

آٹھ لاکھ سیکورٹی فورسز کا عملہ

Reading Time: < 1 minute

الیکشن کمیشن کے سیکرٹری بابر یعقوب نے پریس کانفرنس کی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کی تیاریاں پلان کے مطابق صحیح سمت میں جاری ہیں، بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ اور ترسیل کا عمل آج مکمل ہورہا ہے ۔

بابر یعقوب نے کہا کہ انتخابی سامان کی ترسیل میں جہاں دشواری پیش آئی، ازالہ کردیا گیا، پوسٹل بیلٹ پیپر پر کڑی نظر رکھی گئی ہے کہ غلط استعمال نہ ہو، پوسٹل بیلٹ پیپر کا آڈٹ کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریزنے بریف کیا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے لگ چکے ہیں ۔
الیکشن کمیشن کے سیکرٹری نے کہا کہ وزارت داخلہ نے خط لکھا تھا کہ کچھ امیدوار یو این لسٹ پر ہیں، ان تین امیدواروں کو نوٹس جاری کرکے طلب کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ لاکھ کے قریب سکیورٹی فورسز کا عملہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت کام کرے گا، پریزائیڈنگ افسران کے ماتحت پولنگ اسٹیشن پر عملہ فرائض سرانجام دے گا، انتخابی عمل آئین پاکستان کے تحت الیکشن کمیشن کروا رہا ہے ۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ نابینا افراد کے ووٹ ڈالنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ پولنگ اسٹیشنز کو بہتر بنایا جائے، پنجاب اور کے پی کے میں 96 فیصد پولنگ اسٹیشن بہتر ہوئے ہیں، 8300 کو گزشتہ دن میں ستر ہزار لوگوں نے استعمال کیا، ایس ایم ایس سروس کامیابی سے جاری ہے، آر ایم ایس اور آر ٹی ایس پر بھی کام کررہے ہیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے