کھیل

کلین سویپ کا نیا ریکارڈ قائم

جولائی 23, 2018 < 1 min

کلین سویپ کا نیا ریکارڈ قائم

Reading Time: < 1 minute

زمبابوے کو پانچ ایک روزہ میچوں میں شکست دے کر کلین سویپ کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ پاکستان نے اب چھ سیریز میں کلین سویپ کر کے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس نے پانچ سیریز میں یہ اعزاز حاصل کیا ہے ۔  بلاویو میں کھیلے جانے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 131 رنز سے شکست دے کر کلین سویپ کر دیا ہے ۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور جارحانہ بیٹنگ سے اننگز 364 رنز پر ختم کی ہے ۔ اس نے جواب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں چار وکٹوں نے نقصان پر 234 رنز بنا سکی ۔ فخر زمان کو مین آف دی سیریز جبکہ بابر اعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق نے 110 رنز اور بابر اعظم نے ناقابل شکست 106 رنز بنائے جبکہ فخر زمان نے 85 رنز بنائے ۔

پاکستان کے اوپنر فخر زمان نے ایک روزہ میچوں میں تیز ترین ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کر لیا ۔ انھوں نے اپنے 18 ویں میچ میں یہ ریکارڈ بنایا ۔ فخر سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے سر ویوین رچرڈز کے پاس تھا جنھوں نے 21 اننگز میں 1000 رنز مکمل کیے تھے ۔ اُن کے علاوہ کیون پیٹرسن، جانتھن ٹروٹ، کوئنٹن ڈی کوک، اور پاکستان کے بابر اعظم نے بھی 21 اننگز میں0100 رنز مکمل کر کے ان کا ریکارڈ برابر کیا تھا ۔

فخر زمان کو آئی سی سی چیمیئنز ٹرافی کے فائنل کا بہترین بلے باز قرار دیا گیا اور اس وقت سے انھیں بڑے میچ کا کھلاڑی کہا جانے لگا ۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے