پاکستان

فیصلوں سے الیکشن کی ساکھ کو نقصان

جولائی 23, 2018 < 1 min

فیصلوں سے الیکشن کی ساکھ کو نقصان

Reading Time: < 1 minute

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے ن لیگ کے خلاف عدالتی فیصلوں پر سوال اٹھایا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ مخالف کو نااہل کرو، جیل میں ڈالو اور شیخ رشید کو جتواؤ، ایسے فیصلوں سے الیکشن کی ساکھ کو بہت بڑا نقصان پہنچا ۔

خورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ حنیف عباسی کو الیکشن میں موقع  دیا جائے، میں سیاستدان ہوں اور مسلم لیگ (ن) سے میرا حد درجہ سیاسی اختلاف ہے لیکن حنیف عباسی کے خلاف جو فیصلہ آیا ہے اس پر مجھے بہت افسوس ہوا، اب عوام میں یہ پیغام گیا ہے کہ شیخ رشید کو جتوانے کے لئے حنیف عباسی کے خلاف فیصلہ ہوا، مخالف کو نا اہل کرو، جیل میں ڈالو اور شیخ رشید کو جتواؤ، کیوں کہ شیخ رشید اپنی پانچ سال کی قیمت مانگ رہا ہے وہ اسے دو ۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ نواز شریف کو بھی الیکشن کے موقع پر سزا دی گئی اور ان کی ضمانت کی درخواست کو بھی انتخابات کے بعد تک ملتوی کر دیا گیا، آصف علی زرداری کا پرانا کیس اس وقت نکالتے ہیں جب الیکشن چل رہا ہے، آگے بھی اس طرح کے واقعات کا اندیشہ ہے، ایسے فیصلوں سے الیکشن کی ساکھ کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے، مطالبہ ہے کہ حنیف عباسی کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کرکے انہیں  الیکشن میں حصہ لینے کا پورا موقع دیا جائے ورنہ انتخابات کو نقصان ہوگا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے