پاکستان

سول بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے

جولائی 26, 2018 < 1 min

سول بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے

Reading Time: < 1 minute

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں الیکشن کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کی گئی جس میں نواز شریف نے کہا کہ سول بالادستی کےلئے جدو جہد جاری رکھیں گے ۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم نے انتخابی نتائج کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کو چوری کر لیا گیا ہے ۔ خیبر پختونخوا میں بدترین کارکردگی کے باوجود ایک پارٹی کو کامیابی دلوائی گئی، اور اسکے اثرات ملک کے دیگر حصوں پر بھی ڈالے گئے انہوں نے شاہد خاقان عباسی، عابد شیر علی سمیت کئی رہنماؤں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انکو شکست دینا ممکن ہی نہیں تھا ان حلقوں سے مسلم لیگ ن نہیں ہار سکتی تھی ۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سول بالادستی کی جدوجہد جاری رہے گی اور انکی جماعت اسکے لئے کھڑی رہے گی انہوں نے مستقبل کے حوالے سے پارٹی کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے