پاکستان پاکستان24

آل پارٹیز کانفرنس کا فیصلہ

جولائی 27, 2018 < 1 min

آل پارٹیز کانفرنس کا فیصلہ

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد میں اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا ہے جس کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم نے ۲۵ جولائی کے الیکشن اور اس کے نتائج کو مسترد کر دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں سیاسی و مذہبی جماعتوں پر اے پی سی کا انعقاد کیا گیا جس کی میزبانی شہباز شریف کیساتھ ملکر کی ۔

اجلاس میں اسفند یار ولی اور محمود اچکزئی نے بھی شرکت کی اور کہا کہ آل پارٹی کانفرنس نے پچیس جولائی کے انتخابات کو مسترد کردیا ہے، اس کو عوام کا مینڈیٹ نہیں سمجھتے ہیں، ازسرنو شفاف انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ن لیگ نے حلف نہ اُٹھانے پر اتفاق کرنے کے لیے وقت مانگا ہے، ہم نئے انتخابات کے لیے احتجاج کریں گے اور تحریک چلائیں گے، جو جماعتیں آج اس اجلاس میں شریک نہ ہوسکیں اُن سے بھی رابطے کریں گے، ہم جمہوریت کی بقا چاہتے ہیں، ہم جمہوریت کو کسی اسٹبلشمنٹ کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے، تمام طاقت والوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ اختیارات عوام کے پاس ہے، جمہوریت کی بحالی اور آزادی کی تحریک چلائیں گےُ۔

شہباز شریف نے کہا کہ حلف نہ اُٹھانے پر پارٹی سے مشاورت کرے کے آگاہ کروں گا۔ مولانا نے کہا کہ آصف زرداری سے دوبارہ رابط کر رہے ہیں، انیس سو ستتر میں بھی لوگ منتخب ہوئے تھے مگر مجموعی طور پر نتائج تسلیم نہیں کیے گئے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے