پاکستان پاکستان24

چیف الیکشن کمشنر غائب ہوگئے

جولائی 28, 2018 < 1 min

چیف الیکشن کمشنر غائب ہوگئے

Reading Time: < 1 minute

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کمشنر سردار رضا خان مسلم لیگ ن کے وفد سے نہ ملے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب الیکشن کمیشن پہنچے تاہم اس سے قبل ہی چیف الیکشن کمشنر دفتر سے غائب ہوگئے ۔

ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ارکان نے اس اہم دن بھی ہفتے کی چھٹی منائی جبکہ چیف الیکشن کمشنر نے اطلاع دینا بھی گوارا نہ کیا اور گھر چلے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر افسوس اور تحفظات ہیں، آج پورے کمیشن کو یہاں ہونا چاہیئے تھا، موجودہ حالات پر تشویش ہے، قانون پر عمل کرانا آر او نہیں الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، مانسہرہ میں نتائج کے خلاف احتجاج کے دوران ایک موت ہو گئی ہے ۔

ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان کے حلقے کھولنے کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، یہ الیکشن کمیشن کا اختیار اور ذمہ داری ہے ۔ الیکشن کمیشن کا رویہ غٖیر مناسب ہے اور اس پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں ۔ شہباز شریف اور سعد رفیق کے حلقوں میں ووٹوں کا معمولی فرق ہے دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد کی جا رہی ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے