متفرق خبریں

مودی کی نئے یار کو مبارکباد

جولائی 30, 2018 < 1 min

مودی کی نئے یار کو مبارکباد

Reading Time: < 1 minute

تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے چیئرمین تحریک انصاف کو ٹیلی فون کیا اور انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دی ۔ مودی نے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔

تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق انڈیا کے وزیراعظم نے کہس کہ پاکستان کیساتھ تعلقات میں نئے دور کے آغاز پر تیار ہیں، بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ معاملات آگے بڑھانے کیلئے دونوں ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی، بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

عمران خان نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کی تدبیر کی جانی چاہئیے، عمران خان کا کہنا تھا کہ جنگیں اور خونریزی سے تناعات کے حل کی بجائے المیے جنم لیتے ہیں، عمران خان کے مطابق دونوں ممالک کے عوام کو غربت کے بے رحم شکنجے سے نکالنے کیلئے حکومتوں کو مشترکہ تدابیر کرنا ہوں گی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے