پاکستان پاکستان24

چیف جسٹس اور شیخ رشید میں مکالمہ

اگست 1, 2018 < 1 min

چیف جسٹس اور شیخ رشید میں مکالمہ

Reading Time: < 1 minute

شیخ رشید کی این سے 60 راولپنڈی پر الیکشن نہ کرانے کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔

شیخ رشید نے چیف جسٹس سے کہا کہ الیکشن کرانے پر قوم کی طرف سے آپ کی عظمت کو سلام ہے ۔ چیف جسٹس نے جواب دیا کہ آپ میری عظمت کو سلام کرتے ہیں اور لوگ سمجھتے ہیں کہ میں آپ کے ساتھ ملا ہوا ہوں ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ آپ نے اس قوم پر احسان کیا ہے،آپ نے باسٹھ کروڑ کا ہسپتال شروع کروایا، شیخ رشید نے کہا کہ آپ نے جو کیا اس قوم کو نہیں معلوم کہ آپ کا کتنا احسان ہے اس قوم پر، شیخ رشید نے کہا کہ اب الیکشن ہو چکے میں اپنی اپیل واپس لیتا ہوں ۔ شیخ رشید نے عدالت میں کہا کہ اس حلقے میں میرے مقابلے میں زیادہ تر امیدوار دستبردار ہوگئے تھے۔شیخ رشید نے چیف جسٹس سے کہا کہ آپ پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتا اس لئے یہ کیس واپس لے رہا ہوں ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اب یہی انتخابات نہیں ہوں گے، اب نئے انتخابات ہوں گے نئے بیلٹ پیپر ہوں گے، چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو حکم دیتے ہیں کہ قانون کہ مطابق ضمنی الیکشن کا انعقاد کرے اور نئے سرے سے تمام مراحل طے کئے جائیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے