متفرق خبریں

بنی گالہ ہاؤس کیلئے مزید سیکورٹی

اگست 1, 2018 < 1 min

بنی گالہ ہاؤس کیلئے مزید سیکورٹی

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بنی گالہ میں عمران خان کی سیکیورٹی مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کی ہیں ۔ بنی گالہ ہاؤس کر گرد پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھانے کے علاوہ لان کے گرد سبز رنگ کی چادر لگانے کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بنی گالہ میں متوقع وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات مکمل کرلیے ہیں، سیاسی گہما گہمی میں کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں ایک ایمبولینس اور ایک فائر بریگیڈ کی گاڑی بنی گالہ پہنچا دی گئی ہے ۔ سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے بنی گالہ ہاؤس کے اطراف سرچ لائٹس بھی لگادی گئی ہیں۔ سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن حکام کو بھی انتظامات سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے ۔

امکان ہے کہ اتحادی حکومت کیلئے ارکان کی تعداد پوری ہونے کے بعد عمران خان اگست کے دوسرے ہفتے میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے