متفرق خبریں

والدین کی وفات کے دو سال بعد پیدائش

اگست 2, 2018 2 min

والدین کی وفات کے دو سال بعد پیدائش

Reading Time: 2 minutes

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 26 سے کامیاب امیداور اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما احمد علی اپنے والدین کی وفات کے دو برس بعد پیدا ہوئے ۔ یہ انکشاف وزارت داخلہ کے ماتحت قومی شناختی کارڈ اور ڈیٹا بیس بنانے والے ادارے نادرا نے ایک خط میں کیا ہے ۔

نادرا کے تصدیقی شعبے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ احمد علی ولد حیدر علی کا فراہم کردہ شناختی کارڈ نمبر تصدیق کے مرحلے سے گزارا گیا اور اس میں کئی اہم چیزیں سامنے آئی ہیں ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے پاس دستیاب اس خط کے مطابق نادار نے کہا ہے کہ مذکورہ شخص کا 1997 سے پیچھے کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہیں ۔

نادرا کے مطابق احمد علی نے والدین کی وفات کی وجہ سے اپنا تعلق بھائی کے جس شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے خاندان سے جوڑنے کا بیان حلفی جمع کرایا ہے وہ جعلی ثابت ہو گیا ہے ۔ نادرا کے پاس موجود بیان حلفی میں احمد علی نے لکھا ہے کہ اس کے والدین 1977 میں وفات پا گئے تھے جبکہ اس نے اپنی تاریخ پیدائش دو فروری 1979 درج کی ہے ۔

نادرا خط کے مطابق جس شخص کو عبدالحمید ظاہر کر کے احمد علی نے اس کا شناختی نمبر بیان حلفی پر دیا ہے وہ شخص عبدالحمید نہیں بلکہ عبدالمجید تھا اور اس شناختی کارڈ بھی اس وجہ سے بلاک کیا جا چکا ہے کہ اس کا پاکستان میں کسی سے کوئی خونی رشتہ ریکارڈ پر دستیاب نہیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے