متفرق خبریں

علیم خان کو آخری نوٹس جاری

اگست 2, 2018 < 1 min

علیم خان کو آخری نوٹس جاری

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے نے علیم خان کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو حتمی  نوٹس جاری کیا ہے ۔

سی ڈی اے نے علیم خان کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی کو بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر حتمی نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ علیم خان 8 اگست کو پیش ہوں، نوٹس میں اتھارٹی نے لکھا ہے کہ 2017 سے اب تک 10 نوٹسز کا جواب نہیں دیا گیا، نوٹس کے مطابق علیم خان کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات اور سی ڈی اے بلڈنگ کوڈ کے خلاف تعمیر جاری رکھی ہے ۔

محکمے نے کہا ہے کہ اگر حتمی نوٹس پر علیم خان نے پیش ہو کر جواب جمع نہ کرایا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، نوٹس کا جواب نہ دینے پر کیس کو کو آپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی رجسٹرار کو بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا، نوٹس کا جواب نہ دینے پر توہین عدالت کی کارروائی بھی کی جائے گی ۔  نوٹس کے مطابق ڈائریکٹر ہاوسنگ سوسائٹی کو مذکورہ ہاوسنگ سوسائٹی کا لے آوٹ پلان منسوخ کرنے کی ہدایت بھی کی جائے گی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے