متفرق خبریں

لڑکیوں کے کئی اسکول تباہ

اگست 3, 2018 < 1 min

لڑکیوں کے کئی اسکول تباہ

Reading Time: < 1 minute

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں رات گئے متعدد گرلز سکولوں میں آگ لگا دی گئی ۔ چلاس شہر میں واقع گرلز سکول رونئی اور گرلز سکول تکیہ میں دھماکے کئے گئے جبکہ تحصیل چلاس کے علاقے ہوڈر اور تھور میں واقع گرلز سکول میں آگ لگائی گئی ۔

ضلع دیامر کی تحصیل داریل میں واقع ایک سکول سمیت گیال گاؤں میں واقع گرلز سکول ،تبوڑ میں واقع دو گرلز سکولوں ، اور کھنبری میں واقع گرلز سکول کو بھی آگ لگائی گئی، دیامر کی تحصیل تانگیر میں جگلوٹ میں واقع ایک سکول سمیت گلی بالا اور گلی پائین میں واقع ایک ایک گرلز سکول کو بھی آگ لگائی گئی ۔
مجموعی طور پر بارہ گرلز سکولوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، چلاس پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے