پاکستان24 متفرق خبریں

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کا اتحاد

اگست 4, 2018 < 1 min

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کا اتحاد

Reading Time: < 1 minute

کراچی کے مسائل حل کی یقین دہانی پر متحدہ قومی موومنٹ نے وفاق میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت کراچی کیلئے خصوصی مالیاتی پیکج دیا جائے گا۔
بنی گالہ میں خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومت سازی، انتخابات کے پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال اور کراچی کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم نے ذاتی مفاد سے زیادہ پاکستان کے مفادات کو ترجیح دی۔ کراچی کی ترقی کا مطلب پاکستان کی ترقی ہے۔ تحریک انصاف میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے مل کر کوشش کریں گے۔
تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کیا، اس کی وجہ پرانی پارٹیوں کی ناقص کارگردگی ہے، ماضی میں شہرِ قائد پر کسی نے کوئی توجہ نہیں دی۔ ہم کراچی کیلئے سپیشل فنانشل پیکج دیں گے۔
پاکستان تحریکِ اںصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان ہونے والے معاہدے میں دوبارہ مردم شماری، بلدیاتی نظام کی بہتری، کراچی آپریشن، سرکاری عہدوں پر تقرریوں اور پولیس میں اصلاحات جیسے دیگر ایشوز پر اتفاق کیا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے