پاکستان24 عالمی خبریں

شمالی کوریا نے جوہری پروگرام بند نہیں کیا

اگست 4, 2018 < 1 min

شمالی کوریا نے جوہری پروگرام بند نہیں کیا

Reading Time: < 1 minute

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی کوریا نے اپنے جوہری اور میزائل پروگرام کو بند نہیں کیا ۔ اس بات کا انکشاف اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے، یہ رپورٹ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے تیار کروائی ہے ۔

بی بی سی کے مطابق یہ رپورٹ آزاد ماہرین کے ایک گروپ نے یہ خفیہ طور پر تیار کی ہے اور اسے جمعے کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں پیش کیا گیا ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک جہاز سے دوسرے جہاز میں تیل منتقل کرنے کے کام میں زبردست اضافہ کیا ہے اور بیرونی دنیا کو ہتھیار بیچنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ شمالی کوریا نے اس رپورٹ پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔

گذشتہ ہفتے امریکی حکام نے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ حالیہ گرم جوشی والے رشتے اور جوہری اسلحے کو ختم کرنے کے معاہدے کے باوجود شمالی کوریا بظاہر نئی بیلسٹک میزائل بنانے میں مصروف ہے ۔ سنگاپور میں صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے بغیر کسی تفصیل کے جوہری ہتھیار کو ختم کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کےمطابق شمالی کوریا نے اپنا جوہری اور میزائل پروگرام بند نہیں کیا ہے اور وہ غیر قانونی طور پر جہاز سے جہاز میں پٹرولیم مصنوعات منتقل کر کے اور سنہ 2018 میں سمندر میں کوئلہ پہنچا کر سکیورٹی کونسل کی قرارداد کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے ۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گيا ہے کہ پیانگ یانگ نے لیبیا، یمن اور سوڈان میں بیرونی ایجنٹوں کے ذریعے چھوٹے اور ہلکے ہتھیار اور دوسرے فوجی ‎سازوسامان پہنچانے کی کوشش کی ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے